تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 18:39
خبر کا کوڈ : 469369

مصر: اپیل کورٹ نے اخوان‌المسلمین کے سربراہ کی عمر قید کی تائید کردی

مصر کی اپیل کورٹ نے اخوان‌المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کی عمر قید کی سزا کی تائید کردی ہے
مصر: اپیل کورٹ نے اخوان‌المسلمین کے سربراہ کی عمر قید کی تائید کردی
مصر کی اپیل کورٹ نے اخوان‌المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کی عمر قید کی سزا کی تائید کردی ہے۔

مصر کے اخبار الاھرام کی رپورٹ کے مطابق مصر کی نظر ثانی کی عدالت کے جج عبدالله عصر نے آج محمد بدیع اور اخوان‌المسلمین کے دیگر 248 افراد کی سزاوں کی  جنہیں العدوه کے واقعہ کے الزام کے تحت عمر قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں تائید کی۔ اس رپورٹ کے مطابق نظرثانی کی عدالت کے فیصلے کو کسی بھی طور چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

اخوان‌المسلمین کے اراکین پر الزام ہے کہ انہوں نے 14 اگست 2013 میں العدوہ شہر میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔

مصر کے اعلی حکام نے 2013 میں اخوان‌المسلمین کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا۔
https://taghribnews.com/vdcg3y9tyak93w4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ