تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 18:30
خبر کا کوڈ : 469367

نتن یاھو کی مالی بد عنوانیوں کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو استعفیٰ دو اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے کے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا
نتن یاھو کی مالی بد عنوانیوں کے خلاف مظاہرہ
مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے نتن یاھو کی مالی بد عنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نتن یاہو استعفیٰ دو اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے کے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہو چکے ہیں۔

صیہونی حکومت کے ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔

نتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepo8efjh8pxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ