تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 18:21
خبر کا کوڈ : 469364

یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحاد کی شدید گولہ باری

سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں 100 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے
یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحاد کی شدید گولہ باری
مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحاد نے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شدید گولہ باری اور میزائلی حملے کئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں 100 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح مارب ، الجوف اورصعدہ صوبوں کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ سعودی حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا -

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں-

اس دوران جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں-

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb09baarhb0fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ