تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 18:14
خبر کا کوڈ : 469362

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ سے تجاوز کرگئی

برازیل اور بھارت میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ برطانیہ میں وائرس سے ہونے والی اموات اور نئے کیسز میں واضح  کمی ہوئی ہے
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ یہ وائرس اب تک 5 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ افراد کی جانیں لے چکاہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکا میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ریاست کیلیفورنیا میں وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ریستوران، سنیما، عجائب گھروں اور بارز کو فوری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

برازیل اور بھارت میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ برطانیہ میں وائرس سے ہونے والی اموات اور نئے کیسز میں واضح  کمی ہوئی ہے۔ انگلینڈ میں 24 جولائی سے دکانوں اور بازاروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں ایک سو پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بہت سارے ممالک غلط سمت کی جانب گامزن ہیں جب کہ طبی ماہرین نے خطرے کی ایک اور گھنٹی بجادی ہے اور کہاہے کہ اس عالمی  وبا کی دوسری لہر اس سے دگنی جانیں نگل سکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjmhex8uqemtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ