تاریخ شائع کریں2020 14 July گھنٹہ 17:30
خبر کا کوڈ : 469265

کورونا وائرس: ڈبلیو ایچ او کی وارننگ-حالات ابھی بد سے بدتر ہوں گے

مستقبل قریب میں کورونا وائرس کے اثرات کم ہونے کا کوئی امکان نہیں،زندگی معمول پر نہیں آئیگی.ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم
کورونا وائرس: ڈبلیو ایچ او کی وارننگ-حالات ابھی بد سے بدتر ہوں گے
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا غلط راستے پرگامزن ہے، مستقبل قریب میں کورونا وائرس کے اثرات کم ہونے کا کوئی امکان نہیں،زندگی معمول پر نہیں آئیگی.  

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بھوک کی صورتحال بدتر ہورہی ہے، جی7 وزرائے خزانہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ قرض دہندہ امیر ملک سود وصولی بند کریں۔

اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بعض حکومتیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدام نہیں اٹھاتیں تو صورتحال مزید خراب اور خراب تر ہونے والی ہے۔

ہم ان ممالک میں متاثرین میں خطرناک اضافہ دیکھ رہے ہیں جہاں خطرے کو کم کرنے کے لیے ثابت شدہ اقدامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا،ڈاکٹر ٹیڈروس نے پیر کو جنیوا میں ایک بریفنگ میں کہا کہ مجھے دو ٹوک الفاظ میں کہنے دیں کہ بہت سارے ممالک غلط سمت کی طرف جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb09basrhb05p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ