تاریخ شائع کریں2020 14 July گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 469262

امریکہ: بحری جنگی جہاز میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری

امریکی حکام نامہ نگآروں کو حادثے کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور اصل حقیقت کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
امریکہ: بحری جنگی جہاز میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری
امریکی بحری جنگی جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں جبکہ اس حادثے میں زخمیوں کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی ہے۔

ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش دوسرے دن بھی جاری ہے، واقعے میں بحری اہلکار سمیت تقریبا 70 سے زائد  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی حکام نامہ نگآروں کو حادثے کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور اصل حقیقت کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جنگی جہاز میں آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سان ڈیاگو کے سمندر میں موجود يو ایس ایس بون ہوم رچرڈ نامی جنگی جہاز میں آگ لگ گئی تھی آگ پر دوسرے دن بھی قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdciq3a5rt1aqr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ