QR codeQR code

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ،

14 Jul 2020 گھنٹہ 17:22

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار 427 تک جا پہنچی ہے۔


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار 427 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس  سے ہلاکتیں 5 لاکھ 75 ہزار 601 ہو گئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 49 لاکھ 57 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 195 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 77 لاکھ 7 ہزار 190 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 469259

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469259/دنیا-بھر-میں-کورونا-وائرس-سے-متاثرہ-افراد-کی-تعداد-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com