QR codeQR code

ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں اعلی اقتصادی کونسل کا اجلاس

14 Jul 2020 گھنٹہ 17:19

ہم باہمی اتحاد اور کرپشن کا مقابلہ کرنے کے ساتھ عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ سربراہ عدلیہ آیت اللہ رئیسی


رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں اعلی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں صدر حسن روحانی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شرکت کی۔  اس اجلاس میں ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں غور و خوض اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر حسن روحانی نے اس اجلاس میں کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم سے اعلی اقتصادی کونسل  تشکیل پائی  اور امریکہ کی دوبارہ ظالمانہ پابندیوں کا بھر مقابلہ کرنے کے سلسلے میں  اس کونسل میں مشترکہ طور پر اہم فیصلے کئے جاتے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ تینوں قوا پختہ عزم و ارداے  کے ساتھ امریکہ کی معاندانہ سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ صدر روحانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور امریکہ کی ظآلمانہ پابندیوں کی وجہ سے ملک کو اقتصادی حوالے سے شسخت شرائط کا سامنا ہے اور ہم باہمی اتحاد کے ساتھ ان سخت شرائط سے عبور کرجائیں گے۔

اس اجلاس میں عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عوام کو درپیش اقتصادی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور کرپشن کا مقابلہ کرنے کے ساتھ عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف  نے بھی اجلاس میں عوام کو درپیش  مشکلات کو دور کرنے اور مہنگائي کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 469258

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469258/ایران-کی-تینوں-قوا-کے-سربراہان-موجودگی-میں-اعلی-اقتصادی-کونسل-کا-اجلاس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com