تاریخ شائع کریں۲۴ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۷:۰۴
خبر کا کوڈ : 469255

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کا شہری آبادی پر حملہ،

یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستے سعودی عرب کی جارحیت کے مقابل خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کا شہری آبادی پر حملہ،
یمن کے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی اور رہائشی مکانات پر حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کو شہید کردیا تھا۔

یمنی فوج نے فوری طور پر سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے نجران اور دوسرے علاقوں میں ڈرون اور راکٹ حملوں کے ذریعے جارح افواج کو شدید نقصان پہنچایا۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستے سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔

دشمن کی ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں گذشتہ روز ہونے والے حملوں کو جواب دیتے ہوئے یمنی فوج نے ڈرون طیاروں اور راکٹ حملوں میں سعودی عرب کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا۔

یحیی سریع نے  مزید کہا کہ سرحدی صوبوں عسیر، نجران اور جیزان میں یمنی فوج کے حملوں میں سعودی افواج کے متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اسلحوں ڈپووں اور ہتھیاروں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcamonym49niu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس