QR codeQR code

سعودی عرب بلند مدت کے لئے یمنی تیل کے ذخائر پر قبضہ چاہتا ہے۔

14 Jul 2020 گھنٹہ 16:54

یمن کے الجوف، مأرب، شبوہ اور حضرموت میں تیل کے کنویں کھود کر مستعفی حکومت بھاری زرمبادلہ کمارہی ہے۔


سعودی عرب تیل کے وسیع ذخائر کا حامل ملک ہے۔ دنیا میں موجود تیل کے ذخائر کا 18 فیصد حصہ سعودی عرب میں پایا جاتا ہے۔ ملکی معیشت تیل کے محور پر چلتی ہے۔

تیل کی دولت سے مالامال ہونے کے باوجود سعودی حکمران تیل کے مزید ذخائر پر قبضے کے لئے یمن جیسے غریب ممالک پر حملے کررہا ہے۔

یمنی تیل کمپنی کے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ سعودی عرب بلند مدت کے لئے یمنی تیل کے ذخائر پر قبضہ چاہتا ہے۔

منصور ہادی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے یمنی تیل کے حقوق طویل مدت کے لئے سعودی عرب کو فروخت کرنے کا خواہشمند ہے۔

یمن کے کئی صوبوں میں تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ الجوف، مأرب، شبوہ اور حضرموت میں تیل کے کنویں کھود کر مستعفی حکومت بھاری زرمبادلہ کمارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یمن میں تعیینات سعودی سفیر نے آرامکو کے بعض حکام کے ساتھ مل کر مستعفی حکومت کے اعلی عہدیداروں سے مذاکرات کئے ہیں۔

یاد رہے مذاکرات کے عمل میں فرانسیسی کمپنی ٹوٹل کے نمائندوں بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 469254

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469254/سعودی-عرب-بلند-مدت-کے-لئے-یمنی-تیل-ذخائر-پر-قبضہ-چاہتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com