تاریخ شائع کریں2020 14 July گھنٹہ 16:48
خبر کا کوڈ : 469253

ایران اور چین کے درمیان معاہدے سے امریکی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ

ایران اور چین کے درمیان باہمی تعاون کے جامع اور طویل مدت معاہدے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ایران اور چین کے درمیان معاہدے سے امریکی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ
امریکہ کے بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی اس معاہدے کے اثرات پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان معاہدے سے امریکی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں۔ امریکہ ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدہ اسرائیل کے لئے کسی بھی لحاظ سے نیک شگون نہیں ہے۔ اس معاہدے سے ایران پر عائد پابندیاں مزید کمزور ہوجائیں گی۔

چین ایران میں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سے ایران پر عائد پابندیوں کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔

اس سے اسرائیل کے دفاعی ماہر کایس وائٹ نے کہا تھا چینی سرمایہ کاری کے ذریعے ایران کو ملنے والا ہر ڈالر اسرائیل کے خلاف استعمال ہوگا۔ یاد رہے کہ ایران اور چین نے حال ہی میں دفاعی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے ایک جامع معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciw3a5pt1aqr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ