تاریخ شائع کریں2020 14 July گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 469251

نتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،

مظاہرین وزیراعظم نتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
نتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ وزیراعظم کی رہائشگاہ کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے مظاہرین کو پرامن طریقے سے متنشر کرنے میں ناکامی کے بعد پرتشدد راستہ اختیار کرتے ہوئے انہیں رہائشگاہ سے دور لے جانے کی کوشش کی۔

مظاہرین وزیراعظم نتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ گذشتہ روز علی الصبح پولیس کی جانب سے مظاہرین پر خلاف طاقت کے استعمال کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی سیاسی جماعت لیکویڈ پارٹی کے رہنما موشہ یلعون نے پولیس کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تنقید کی ہے۔

یاد رہے کہ مظاہرین کئی روز سے وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر ٹینٹ لگاکر دھرنا دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد طاقت کے بل بوتے پر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcgny9tqak93x4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ