تاریخ شائع کریں2020 14 July گھنٹہ 16:36
خبر کا کوڈ : 469249

ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا،

ایران نے پراجیکٹ شروع کرنے اور فنڈنگ میں تاخیر کرنے پر بھارت کو اس پراجیکٹ سے الگ کر دیا، بھارتی اخبار
ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا،
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور ایران کے درمیان 4 سال قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت افغانستان کی سرحد کیساتھ چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران نے پراجیکٹ شروع کرنے اور فنڈنگ میں تاخیر کرنے پر بھارت کو اس پراجیکٹ سے الگ کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق، پورا پراجیکٹ مارچ 2022ء تک مکمل ہوگا اور ایران اس ریلوے لائن کو بھارت کے بغیر خود مکمل کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdon0onyt09x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ