تاریخ شائع کریں2020 14 July گھنٹہ 16:14
خبر کا کوڈ : 469244

ایران کے خلاف امریکی حکام کی جانب سے بے بنیاد، من گھڑت اور تکراری الزامات

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ٹرمپ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ رابرٹ اوبرائن
ایران کے خلاف امریکی حکام کی جانب سے بے بنیاد، من گھڑت اور تکراری الزامات
رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن (Robert O'Brien) نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی حکام کی جانب سے بے بنیاد، من گھڑت اور تکراری الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران این پی ٹی اور اسی طرح جوہری معاہدے پرعمل نہیں کر رہا ہے۔

رابرٹ اوبرائن نے ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ٹرمپ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وہائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کے مشیر کا بیان ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ جب جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے اور ایران نے جوہری معاہدے کا پابند رہا ہے۔

امریکی صدر نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پرعلیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی پالیسی پر عمل کیا جس کے سبب انہیں عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
https://taghribnews.com/vdci53a55t1aqr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ