تاریخ شائع کریں2020 13 July گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 469142

یمنی سرکاری فوج کے سعودی عرب کے علاقوں پر کامیاب ڈرون حملے،

یمن سے سعودی عرب کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کی مدد سے حملے کامیاب رہے۔ترجمان یمنی فوج
یمنی سرکاری فوج کے سعودی عرب کے علاقوں پر کامیاب ڈرون حملے،
رپورٹ کے مطابق، یمن کے خلاف امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمنی ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون طیارے فضا میں ہی تباہ کردیے ہیں۔ دوسری طرف یمنی فوج کے ترجمان  کہنا ہے کہ ڈرون حملے کامیاب رہے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ  یمن سے سعودی عرب کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب پر 4میزائل بھی داغے۔ تاہم سعودی پریس ایجنسی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملے کس مقام پر کیے گئے ہیں۔

امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج  کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بھی ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے۔ ترکی المالکی نے دعویٰ کیا کہ سعودی اتحادی افواج نے دو بیلسٹک میزائل اور چھ بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔

دوسری طرف المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے یمنی ڈرون اور میزائلوں نے آل سعود کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے یمن کا محاصرہ ختم نہ کیا گیا تو مزید حملوں کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfj1dj0w6dvya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ