QR codeQR code

کشمیریوں کی قربانی جدوجہد کی لازوال داستان ہے۔ محمود قریشی

13 Jul 2020 گھنٹہ 17:51

پاکستان کی حکومت، پاکستانی فوج اور پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ


رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات نے کشمیروں کے جذبے کو زیادہ مستحکم کیا ہے، کشمیریوں کو معاشی لالچ دیا گیا اور کشمیری قیادت کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کو خریدنے کی کوششیں بے سود ہیں، کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں پاکستان کا ہر شہری آپ کے ساتھ ہے اور پاکستان کی حکومت، پاکستان کی فوج کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سربیا میں نسل کشی پر دنیا خاموش رہی، اسی طرح کیا دنیا ایک اور غلطی کرنے جارہی ہے، چین نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے کچھ علاقوں پر بھارت قابض ہے، مودی حکومت بتدریج ایکسپوز ہوتی جارہی ہے، سوشل میڈیا بڑا ہتھیار ہے، پچھلی جنریشن کے پاس یہ سب نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 469141

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469141/کشمیریوں-کی-قربانی-جدوجہد-لازوال-داستان-ہے-محمود-قریشی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com