تاریخ شائع کریں2020 13 July گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 469130

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیرمنا رہے ہیں۔

کراچی میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے عنوان سے ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد۔
لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیرمنا رہے ہیں۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج دو عسکریت ایسے میں جاں بحق ہوئے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیرمنا رہے ہیں۔

پاکستان کے شہر کراچی میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے عنوان سے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سیمینار منعقد ہوا جس میں ایران، پاکستان، ملائیشیا، لبنان، ترکی اور انڈونیشیا کے دانشوروں نے حصہ لیا اور مسئلہ فلسطین و کشمیر کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے تمام مسلمانوں سے عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی اپیل کی۔

دوسری جانب آج ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس اور فوج کی 3 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران اننت ناگ کے سری گفواڑہ علاقے میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے تاہم پولیس نے ابھی تک ایک ہی عسکریت پسند کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر انکاؤنٹر کے ابتدا میں ہی انکاؤنٹر کے مقام کے نزدیک ایک مقامی خاتون گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ حالات کے بحرانی ہونے کے پیش نظر ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

آج دو عسکریت ایسے وقت میں جاں بحق ہوئے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔ 13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل میں قید کشمیری نوجوان عبد القدیر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت تھی۔

اس موقع پر ہزاروں کشمیری جیل کے باہر جمع ہو گئے، نماز ظہر کے وقت ایک کشمیری نوجوان نے آذان کی صدا بلند کی تو ڈوگرہ سپاہی نے گولی مار کر اس کی جان لے لی تاہم فائرنگ ہوتی رہی اور آذان گونجتی رہی اور یوں 22 کشمیریوں نے اپنی جان دیکر آذان مکمل کی۔
https://taghribnews.com/vdcc1oq0x2bqes8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ