تاریخ شائع کریں2020 13 July گھنٹہ 16:40
خبر کا کوڈ : 469127

امریکہ کے جنگی بحری بیڑے میں دھماکے اور آتشزدگی،21 زخمی

امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بونہوم ریچارڈ میں کئی دھماکے،
امریکہ کے جنگی بحری بیڑے میں دھماکے اور آتشزدگی،21 زخمی
عالمی ذرائع ابلاغ نے اتوار کے روز امریکہ کے ایک جنگی بحری بیڑے میں دھماکے اور آتشزدگی کی خبر دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی جنوب مغربی بندرگاہ سین ڈیگو بندرگاہ پر امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بونہوم ریچارڈ میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور بڑی مقدار میں دھواں آسمان کی طرف بلند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کم از کم اکیس افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی بحریہ کے مطابق کم سے کم ایک سو ساٹھ فوجی دھماکے کے وقت بیڑے میں موجود تھے۔اب تک دھماکوں کی اصل وجہ کے بارے میں کچھ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcir3a5yt1aqz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ