QR codeQR code

لبنانی عوام پابندیوں کا بہادری سے مقابلہ کرکے امریکی عزائم کو ناکام بنادیں گے۔

12 Jul 2020 گھنٹہ 21:01

لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف عوام نے امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔


لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حالیہ دنوں میں امریکی سفیر اور دیگر اعلی حکام کی جانب سے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کے خلاف عوام نے امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین امریکی سفیر سمیت اعلی حکام کے خلاف اور حزب اللہ اور لبنان کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

المیادین نیوز چینل کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپئیو اور لبنان کے لئے امریکی سفیر ڈورٹی شیا کی جانب سے حزب اللہ سمیت اہم جماعتوں کے خلاف بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے مظاہرین نے امریکی مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیا۔

انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ پر دہشت گردی کی حمایت اور مختلف ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے الفاظ درج تھے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے لبنان پر امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد لبنان کو امریکہ کے سامنے جھکنے پر مجبور کرنا ہے۔

لبنانی عوام پابندیوں کا بہادری سے مقابلہ کرکے امریکی عزائم کو ناکام بنادیں گے۔


خبر کا کوڈ: 469057

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469057/لبنانی-عوام-پابندیوں-کا-بہادری-سے-مقابلہ-کرکے-امریکی-عزائم-کو-ناکام-بنادیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com