تاریخ شائع کریں2020 12 July گھنٹہ 20:55
خبر کا کوڈ : 469056

بیرونی طاقتیں لبنان میں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں چاہتی ہیں۔ وزیر اعظم لبنان

لبنان میں سیاسی بحران اور معاشی عدم استحکام کی امریکی کوششوں کے بعد وزیر اعظم حسان دیاب نے استعفی دینے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
بیرونی طاقتیں لبنان میں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں چاہتی ہیں۔ وزیر اعظم لبنان
لبنان میں سیاسی بحران اور معاشی عدم استحکام کی امریکی کوششوں کے بعد وزیر اعظم نے استعفی دینے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں استعفی دینے سے ملک مزید انتشار کا شکار ہوگا۔ بیرونی طاقتیں لبنان میں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں چاہتی ہیں۔ ہماری حکومت اتنی جلدی متزلزل نہیں ہوگی۔

النشرہ ویب سائٹ کے مطابق وزیراعظم حسان دیاب نے اہل سنت کے مفتی اعظم شیخ عبداللطیف دریان سے ملاقات کے بعد کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کو اقتصادی اور سیاسی بحران سے نکالنا چاہتی ہے۔ عوام کی معاشی مشکلات حل کرنے کے لئے کئی ارب ڈالر کی غذائی امداد اور سامان پیک کرکے غریبوں میں تقسیم کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل سمیت خطے کے بعض ممالک کی جانب سے معاشی مشکلات کا بہانہ بناکر لبنانی عوام کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مائل کیا جارہا ہے۔ طرابلس اور بیروت سمیت کئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں میں سرکاری عمارتوں اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjihexmuqemyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ