QR codeQR code

شہید سلیمانی پر ہونے والے حملے کے جواب میں کوئی کاروائی نہ کی جائے۔ امریکہ کی درخواست

12 Jul 2020 گھنٹہ 20:46

امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکہ کو ایران کی جانب سے کسی بھی وقت جوابی کاروائی کا خوف تھا۔ مشیر محسن بہاروند


ایرانی وزارت خارجہ کے مشیر محسن بہاروند نے کہا کہ رواں سال کے شروع میں بغداد ائیرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکہ کو ایران کی جانب سے کسی بھی وقت جوابی کاروائی کا خوف تھا۔

ایران میں امریکی مفادات کے محافظ سویٹزرلینڈ کے سفیر کے ذریعے علی الصبح امریکہ نے درخواست بھیجی تھی کہ شہید سلیمانی پر ہونے والے حملے کے جواب میں کوئی کاروائی نہ کی جائے۔

بہاروند نے واقعے کے بعد کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے حملے کے فورا بعد کاروائی شروع کی۔ علی الصبح چھے بجے ہی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔

سب سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا کام انجام دینے والے سویٹزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور شدت کے ساتھ حملے کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی وقت جوابی حملے کے لئے تیار رہنے کا انتباہ کیا گیا۔

محسن بہاروند نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی خاتون اہلکار ایگنس کیلامارڈ کی جانب سے امریکی حملے کو غیرقانونی قرار دینا انتہائی خوش آئند ہے۔ اقوام متحدہ کا یہ بیان آئندہ کے لئے ریکارڈ کے طور پر پیش کیا جائے گا جس سے مستقبل میں اس طرح کی دہشت گردیوں کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔


خبر کا کوڈ: 469055

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469055/شہید-سلیمانی-پر-ہونے-والے-حملے-کے-جواب-میں-کوئی-کاروائی-نہ-کی-جائے-امریکہ-درخواست

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com