تاریخ شائع کریں۲۲ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۹:۱۱
خبر کا کوڈ : 469045

ابطال العراق نامی آپریشن، بم دھماکوں میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید

آپریشن کے دوران پہلا دھماکہ حمرین کے علاقے میں ہوا جس میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے،
ابطال العراق نامی آپریشن،  بم دھماکوں میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید
رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق اور ایران کے سرحدی علاقے کو داعش دہشتگردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے ابطال العراق نامی آپریشن کلین اپ کے چوتھے مرحلے کے پہلے روز کل ہونے والے 2 بم دھماکوں میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔

اس آپریشن کے دوران پہلا دھماکہ حمرین کے علاقے میں ہوا جس میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے اور ان کی 2 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

دوسرا دھماکہ امام شیخ بابا کےعلاقے میں ہوا جس میں انسداد دہشتگردی فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوئے اور ان کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی۔ الحشد الشعبی نے صوبہ دیالی کے حاوی العظیم دیہی علاقے میں داعش کے 2 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔
 
http://www.taghribnews.com/vdchkwnkm23n-vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس