تاریخ شائع کریں2020 12 July گھنٹہ 15:08
خبر کا کوڈ : 469027

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 74 اموات ہوئیں۔ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 975 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 700 ہو گئی
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 جبکہ اموات 5197 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 74 اموات ہوئیں۔ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 975 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 700 ہو گئی۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار 836، پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار 157، اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 564 افراد متاثر ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchiwnkq23n-vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ