تاریخ شائع کریں2020 12 July گھنٹہ 15:05
خبر کا کوڈ : 469026

جنوبی افریقا میں چرچ پر حملے میں 5 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق جوہانسزبرگ کے مضافات میں واقع چرچ میں مسلح گروپ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ چرچ میں موجود باقی افراد کو یرغمال بنالیا گیا
جنوبی افریقا میں چرچ پر حملے میں 5 افراد ہلاک
جنوبی افریقا میں چرچ پر مسلح افراد کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جوہانسزبرگ کے مضافات میں واقع چرچ میں مسلح گروپ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ چرچ میں موجود باقی افراد کو یرغمال بنالیا گیا، پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے چرچ سے خواتین اور بچوں سمیت کئی یرغمال افراد کو بازیاب  کروایا اور 40 حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملے کی وجہ چرچ کی قیادت سے جڑا تنازع ہے جو  2016 میں چرچ کے لیڈر کے انتقال کے بعد سے چلا آرہا ہے جب کہ چرچ سے گرفتار کیے جانے والے افراد کا تعلق ساؤتھ افریقن نیشنل ڈیفنس فورس اور جوہانسزبرگ پولیس سے ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxy9t3ak93z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ