تاریخ شائع کریں2020 11 July گھنٹہ 19:18
خبر کا کوڈ : 468916

بحری جہازوں کو روکنے پر سعودی اتحاد کو یمن کی انصاراللہ کا انتباہ،

غذائی اشیا اور ایندھن کے حامل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو یمن کو جلد ہی ایک بڑے المیے کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔ تحریک انصاراللہ
بحری جہازوں کو روکنے پر سعودی اتحاد کو یمن کی انصاراللہ کا انتباہ،
رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے اگر الحدیدہ کے سواحل پر غذائی اشیا اور ایندھن کے حامل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو یمن کو جلد ہی ایک بڑے المیے کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔

انصاراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ کے قریب سواحل پر ایندھن کے حامل دو بحری جہازوں کو روک کر ان کا رخ جیزان بندرگاہ کی طرف کروا دیا ہے۔ سعودی اتحاد یمن میں بھوک مری پھیلانے کے مقصد سے اور یمنی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے بعض شیطانی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

یہ ایسی حالت میں کہ یمنی عوام کو ایندھن اور غذائی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے اور سعودی اتحاد انھیں کچھی بھی نہیں پہنچنے دے رہا ہے اور وہ یمنی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمنی عوام کو وحشیانہ ترین جارحیت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر لیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfj0o9yt09n6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ