تاریخ شائع کریں2020 11 July گھنٹہ 19:06
خبر کا کوڈ : 468913

شام کی حکومت نے مغربی حکمرانوں کے الزام کی سختی سے تردید کردی،

شام کے بارے میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی رپورٹ سیاسی اغراض و مقاصد کی حامل، روس
شام کی حکومت نے مغربی حکمرانوں کے الزام کی سختی سے تردید کردی،
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں دعوے سے متعلق کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی رپورٹ کو سیاسی اغراض و مقاصد کی حامل قرار دیا ہے۔

روس کی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ اس تنظیم کو ان ملکوں کے کہنے میں نہیں آنا چاہئے جو اپنے مواقف اور نظریات مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس تنظیم نے اگر سیاسی اغراض و مقاصد کے تحت اپنے نظریات مسلط کرنے والے ملکوں کے اقدامات سے دوری اختیار نہیں کی تو شکست سے دوچار ہو جائے گی۔

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزکٹیو کونسل نے ہیگ میں اپنے ایک حالیہ اجلاس میں شام کے صوبے حماہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں تحقیقات کرنے والی ٹیم کی رپورٹ کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی حکومت نے مغربی حکمرانوں کے اس الزام کی ہمیشہ سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ اس نے حماہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس قسم کا الزام لگا کر شامی حکومت کے خلاف یورپ و امریکہ کی سازش کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdca6anye49nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ