تاریخ شائع کریں2020 11 July گھنٹہ 18:53
خبر کا کوڈ : 468911

حزب اللہ ایک مزاحمتی تحریک ہے جس نے اسرائیل کو لبنان سے خارج کردیا، نعیم قاسم

امریکہ کا خطے میں اصلی ہدف اسرائیل کی حفاظت اور فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کرنا ہے۔ حزب اللہ لبنان
حزب اللہ ایک مزاحمتی تحریک ہے جس نے اسرائیل کو لبنان سے خارج کردیا، نعیم قاسم
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں  خطے میں امریکہ کی ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا خطے میں اصلی ہدف اسرائیل کی حفاظت اور فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ ایک مزاحمتی تحریک ہے جس نے اسرائیل کو لبنان سے خارج کردیا اور اسرائیل کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا، حزب اللہ لبنان کو سن 2000 میں اسرائیل کے خلاف بڑی فتح اور کامیابی نصیب ہوئی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان میں امریکہ اور ایران کے درمیان موجود اختلاف مشکل نہیں بلکہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مشکل ہے لبنانی مزاحمت تین بنیادوں پر استوار ہے جن میں لبنانی فوج، لبنانی عوام اور لبنانی مزاحمت شامل ہیں۔

حزب اللہ لبنان کا ایک حصہ ہے جس نے لبنان میں حاکمیت کو برقرار رکھا ہوا ہے اور یہ مسئلہ امریکہ اور اسرائیل کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ لبنان کی موجودہ حکومت باقی رہے گی ۔ حزب اللہ لبنان کی حکومت کا حصہ ہے اور حزب اللہ کا اصلی ہدف اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcizva5zt1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ