QR codeQR code

قاسم سلیمانی کا امریکہ کے ہاتھوں بہیمانہ قتل دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔ روانچی

11 Jul 2020 گھنٹہ 18:44

امریکہ دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو ناکام اور کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ مجید تخت روانچی


رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے دہشت گردی کے ورچوئل ہفتہ کے اجلاس میں علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے  عظيم ہیرو اور کماںڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکہ کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کو ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال قرار دیا ہے۔

یہ اجلاس اقوام متحدہ کے دہشت گردی کے خلاف مرکز کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ دہشت گردی کے ورچوئل ہفتہ کے اجلاس سے خطاب میں ایران کے سفیر نے عالمی سطح پر امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو ناکام اور کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

دہشت گرد گروہوں کی پشت پر امریکہ کا ہاتھ ہے۔ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے  عظيم ہیرو اور کماںڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو عراق کے سرکاری دورے کے دوران بغداد ايئر پورٹ پر بہیمانہ طور پر قتل کرکے ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی ہتھیاروں کےذریعہ یمن کے نہتے عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 468909

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468909/قاسم-سلیمانی-کا-امریکہ-کے-ہاتھوں-بہیمانہ-قتل-دہشت-گردی-کی-واضح-مثال-ہے-روانچی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com