تاریخ شائع کریں2020 11 July گھنٹہ 18:24
خبر کا کوڈ : 468902

چین کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارش اور سیلاب،

چین کے کئی صوبوں میں موسلا دھار بارش سے ریلوے لائن، سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔
چین کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارش اور سیلاب،
شینہوا کے حوالے سے خبر ہے کہ چین کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں  140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چین کے کئی صوبوں میں موسلا دھار بارش سے تباہی مچ گئی، ریلوے لائن، سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوئی تو ڈیموں کے سپل وے کھول دیے گئے، جس سے متعدد شہر اور گاؤں زیر آب آگئے جبکہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں کشتیاں چلنے لگیں۔

مختلف صوبوں میں 140 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 22 ہزار گھر اور دیگر مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

اطلاعات کے مطابق متاثرین کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر گئی جن میں سے ایک کروڑ ستر لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciuva5rt1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ