تاریخ شائع کریں2020 10 July گھنٹہ 13:41
خبر کا کوڈ : 468772

تہران سے کراچی کے لئے فضائی سروس ایک بار پھر بحال،

ایران اور پاکستان کے مابین فضائی سروس بند ہونے کے بعد کل تہران سے کراچی کے لئے مسافر بردار طیارے کی اڑان کے ساتھ ہی یہ سروس ایک بار پھر بحال ہوئی ہے۔
تہران سے کراچی کے لئے فضائی سروس ایک بار پھر بحال،
رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے کہا کہ ایران کے مسافر بردار طیارے نے کل جمعرات کے روز 300 سے زائد مسافروں کے ساتھ جن میں طلباء و طالبات، تاجر اور اسی طرح مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری تھے تہران سے کراچی کیلئے اڑان بھری اور پھر یہی طیارہ کراچی سے مسافروں کو لے کر واپس تہران گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے مابین گزشتہ 4 ماہ سے فضائی سروس معطل تھی جو اب دوبارہ بحال ہوئی اور پاکستانی شہریوں اور تاجروں کی خوشی کا باعث بنی۔
https://taghribnews.com/vdcd5j0oxyt0956.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ