تاریخ شائع کریں۲۰ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۳:۰۳
خبر کا کوڈ : 468768

بی جے پی کے رہنما انکے والد اور بھائی سمیت ان کے گھر پر قتل،

مقبوضہ کشمیر: نامعلوم مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کو والد اور بھائی سمیت ان کے گھر پر قتل کردیا۔
بی جے پی کے رہنما انکے والد اور بھائی سمیت ان کے گھر پر قتل،
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع باندی پورہ میں بی جے پی کے مقامی رہنما شیخ وسیم باری کے گھر پر ذاتی محافظوں کے علاوہ 10 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی حکم تھا، سیکیورٹی اہلکاروں کی پہلی منزل میں موجودگی کے باوجود نامعلوم حملہ آور نے بی جے پی رہنما کو قتل کردیا۔

کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بے جی پی رہنما شیخ وسیم باری، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر شامل ہیں۔ حملہ آور موٹرسائیکل سوار تھا جس نے سائیلنسر لگے پستول سے فائرنگ کی۔ بی جے پی رہنما کی حفاظت پر تعینات 10 پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے حملہ آور کی شناخت نہ ہونے کے باجود قتل کا الزام ایک نئی مزاحمتی تنظیم پر عائد کیا ہے تاہم اس حوالے سے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہلاک ہونے وسیم باری کے والد اور بھائی بھی بی جے پی کے لیے کام کرتے تھے۔

واضح رہے کہ شیخ وسیم باری کا گھر باندی پورہ پولیس اسٹیشن سے محض 10 میٹر کی دوری پر ہے جب کہ ضلع میں جگہ جگہ بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں اس کے باوجود حکمراں جماعت کے رہنما کا قتل ہوجانا حیران کن امر ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdciqva5vt1aqy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس