تاریخ شائع کریں۲۰ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۲:۵۶
خبر کا کوڈ : 468767

واہگہ: پاکستان سے 114 بھارتیوں، انڈیا سے80 پاکستانیوں کی واپسی

کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے80 پاکستانی شہری جبکہ پاکستان میں مقیم 114 بھارتی شہری واپس لوٹ گئے۔
واہگہ: پاکستان سے 114 بھارتیوں، انڈیا سے80 پاکستانیوں کی واپسی
کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے80 پاکستانی شہری، بچے، بوڑھے، خواتین اور بچے واہگہ باڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے جہاں پر کسٹم کیلرنس کے بعد انہیں گھروں میں جانے دیا گیا جبکہ پاکستان میں مقیم 114 بھارتی شہری واپس لوٹ گئے۔

واہگہ باڈر کو بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو واپس آنے کیلئے کھولا گیا۔ تاہم پاکستان میں 500 کے قریب ایسے افراد اب بھی موجود ہیں جو بھارت سے نوری ویزا پر پاکستان آئے تھے اور اب واپس جاناچاہتے ہیں، بھارت سے نوری ویزا پر پاکستان آنیوالے پاکستانی شہری اور ان کے ساتھ آئے بھارتی شہری اپنی واپسی سے متعلق فکرمندہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdch-6nkq23n-qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس