تاریخ شائع کریں2020 10 July گھنٹہ 12:18
خبر کا کوڈ : 468762

کراچی میں دہشت گردی کے خدشات،

پاکستان کے شہر کراچی کے8 حساس مقامات پر سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔
کراچی میں دہشت گردی کے خدشات،
پاکستان: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں دہشت گردی کے خدشات ہیں۔ کراچی شہر کے8  حساس مقامات پر سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ ڈی آئی جی مقصود میمن نے کہا کہ ماضی میں ایس ایس یو کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹیس ٹیم کراچی میں حسن اسکوائر پر واقع ایس ایس یو ہیڈکوارٹر میں تعینات تھی۔

انہوں نےکہاکہ یہ کمانڈوزشہر میں کسی بھی طرح کے حالات سےنمٹنےکیلئےالرٹ رہتے تھے مگر کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ ناکام کارروائی کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے خصوصی ہتھیاروں اور حکمت عملی کی ٹیموں یعنی ایس ڈبلیو اے ٹی کمانڈوز کی تعیناتی کے پوائنٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مقصود میمن کے مطابق کراچی پولیس چیف کی نشاندہی پر ان کمانڈوز کو اب پورے کراچی میں پھیلایا گیا ہے، ان کمانڈوز کی تعیناتی کے 8 مقامات کو سیکیورٹی کے دیگر اداروں کے کنٹرول رومز سے منسلک کردیا گیا ہے،اس کا مقصد شہر میں خدانخواستہ دہشتگردی کی کسی کارروائی کی صورت میں فوری جوابی کاروائی کیلئے کمانڈوز کے پہنچنے کا دورانیہ کم سے کم کرنا ہے۔

مقصود میمن نے بتایا کہ ایس ایس یو کمانڈوز بین الاقوامی طرز کی خصوصی تربیت کے بعد جدید طریقے ہتھیاروں سے لیس ہیں،ایس ایس یو ملک میں پولیس کا پہلا آئی ایس او سرٹیفائیڈ ادارہ ہے جو عالمی تقاضوں پر استوار کیا گیا اور جدید اسلحہ سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcce4q0i2bqem8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ