تاریخ شائع کریں2020 9 July گھنٹہ 16:06
خبر کا کوڈ : 468712

امریکہ حزب اللہ لبنان کے خلاف دباؤ کا سلسلہ جاری رکھے گا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے منگل کے روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ایران نے قومی کرنسی میں لبنان کو تیل فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے جو ایران کی جانب سے سے لبنان کے لیے بہت بڑی قربانی ہے
امریکہ حزب اللہ لبنان کے خلاف دباؤ کا سلسلہ جاری رکھے گا
امریکہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے خلاف امریکی دباؤ جاری رہے گا۔

انہوں نے دیگر ملکوں سے بھی کہا کہ وہ بھی امریکہ کی طرح حزب اللہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کریں۔ امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ لبنان کے لیے ایرانی تیل کی فروخت غیر قانونی ہے اور واشنگٹن اسے روکنے کی پوری کوشش کرے گا۔ مائیک پومپیو اس سے پہلے ایسا ہی دعوی ایران اور وینیزوئیلا کے درمیان تیل کی فروخت کے بارے میں بھی کرچکے ہیں تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے منگل کے روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ایران نے قومی کرنسی میں لبنان کو تیل فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے جو ایران کی جانب سے سے لبنان کے لیے بہت بڑی قربانی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف حزب اللہ کی کامیاب کارروائیوں کے بعد اس تنظیم کے خلاف دباؤ میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

امریکہ نے لبنانی عوام میں حزب اللہ کی مقبولیت میں کمی کی غرض سے بعض لبنانی بینکوں اور اہم شخصیات پر پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔حزب اللہ لبنان نے استقامتی محاذ کے بنیادی رکن کی حیثیت سے خطے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں اور تکفیری دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchz6nki23n-qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ