تاریخ شائع کریں2020 9 July گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 468710

عراق: شمالی علاقوں پر ترک حملے کی مذمت

تفصیلات کے مطابق عراقی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں عراق کے شمالی علاقوں پر جاری ترک فوج کے حملے کی مذمت کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس معاملے میں عراق کی حمایت کرنے پر بغداد نے اپنے برادر ممالک اور عرب لیگ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے
عراق: شمالی علاقوں پر ترک حملے کی مذمت
عراق نے ملک کے شمالی علاقوں میں ترکی کے حملوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں عراق کے شمالی علاقوں پر جاری ترک فوج کے حملے کی مذمت کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس معاملے میں عراق کی حمایت کرنے پر بغداد نے اپنے برادر ممالک اور عرب لیگ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے بھی حال ہی میں ترک فوج کے حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ بغداد، ملک کی سرحدوں کے اندر ترکی کے حملوں کے معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جائے گا۔

خیال رہے کہ 2015 میں پی کے کے اور انقرہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کے آغاز کے بعد سے شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں ترک فوج کے حملے جاری ہیں جس پر اب تک عراق اور دیگر ممالک بارہا کڑی نکتہ چینی کر چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfycdjxw6dvea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ