تاریخ شائع کریں2020 9 July گھنٹہ 13:44
خبر کا کوڈ : 468694

عیدالضحیٰ سادگی سے منائیں: وزیراعظم عمران خان

عیدالضحیٰ سادگی سے منائیں اور اس عید پر وہ لاپرواہی نہ کریں جو عیدالفطر پر کی تھیں۔ وزیراعظم پاکستان
عیدالضحیٰ سادگی سے منائیں: وزیراعظم عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے یہ بات نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

وزیراعظم نے اس قدر مختصر اور مشکل وقت میں اس قسم کے جدید ہسپتال کی تعمیر پر این ڈی ایم اے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا یہ ہسپتال ایسے وقت تیار کیا گیا کہ جب لاک ڈاؤن تھا، چیزیں بآسانی دستیاب نہیں تھی اور انتہائی نگہداشت یونٹس جیسی سہولیات جس کے لیے خصوصی عملہ درکار ہوتا ہے اس سب کا انتظام کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے خوش آئند بات ہے، اگر سیاسی طور پر مضبوط ارادہ ہو تو ایسے کام کیے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر قوم کے نام اپنے خاص پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ آنے والی ہے میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نہ کریں جو عیدالفطر کے موقع پر کیا۔

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں عیدالفطر کے موقع پر کی گئیں بے احتیاطیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑی عید پر وہ نہ کریں جو پچھی عید پر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی عید پر ہم نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اس بات کا خیال نہیں کیا گیا کہ یہ وائرس ایک جگہ لوگوں کے جمع ہونے سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم نے لاپرواہی کی اس لیے عید کے موقع پر بہت تیزی سے وائرس پھیلا نتیجتاً میں ہمارے ہسپتالوں اور فرنٹ لائن ورکرز پر دباؤ آیا اور بدقسمتی سے اموات میں اضافہ ہوا اور وائرس اپنے عروج پر پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد ہم نے متعدد اقدامات اٹھائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جس کی وجہ سے اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں بھی یہ امید نہیں تھی کہ وائرس کے کیسز میں اتنی جلدی کمی آئے گی کیوں کہ ہم سمجھتے تھے کہ جولائی کے آخر میں وبا کا عروج ہوگا لیکن اللہ کے کرم اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے دی گئی ہدایات پر صوبوں نے تعاون کیا اور سب سے مل کر کام کیا جس کی وجہ اس وقت پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں انفیکشن کم ہورہے ہیں۔

ساتھ ہی اللہ کا کرم ہے کہ باقی دنیا کی بنسبت ہمارے ملک میں بہت کم اموات ہوئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgy79ttak9334.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ