تاریخ شائع کریں2020 9 July گھنٹہ 13:17
خبر کا کوڈ : 468686

پاکستان: وزیراعظم نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا،

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خصوصی ہسپتال کا افتتاح کردیا۔
پاکستان: وزیراعظم نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا،
رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اتنے کم عرصے میں ہسپتال تیار کرنے پر این ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کیا۔

مذکورہ ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے جسے 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا، اس ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔

اْفتتاح کے موقع پر وزیراعطم پاکستان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، چینی سفیر، چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل اور اعلیٰ سول اور فوجی افسران موجود تھے جبکہ وزیراعطم کو آئیسولیشن ہسپتل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
https://taghribnews.com/vdch66nk-23n--d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ