QR codeQR code

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر،

8 Jul 2020 گھنٹہ 16:50

ساؤتھ ڈکوٹا میں انتخابی ریلی میں شرکت کے دوران ایسے افراد بھی صدر کے ہمراہ تھے جو کرونا وائرس کے مریضوں سے ملاقات کرچکے تھے اسی وجہ سے صدر پر بھی وائرس کے اثرات پڑنے کا شک کیا جارہا ہے۔


امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے بحران جاری ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہیں دوبارہ گردش کررہی ہیں۔

صدر نے ساؤتھ ڈکوٹا کی خاتون گورنر کرسٹی نوئم کے ساتھ طیارے میں سفر کیا تھا جس کے بعد ان کے بارے میں مذکورہ خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بن گئی ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق ساؤتھ ڈکوٹا میں انتخابی ریلی میں شرکت کے بعد صدر اپنے بڑے بیٹے اور دیگر افراد کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی واپس آئے تھے۔ سفر کے دوران ایسے افراد بھی صدر کے ہمراہ تھے جو کرونا وائرس کے مریضوں سے ملاقات کرچکے تھے اسی وجہ سے صدر پر بھی وائرس کے اثرات پڑنے کا شک کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں مزید 47 ہزار افراد میں کرونا کے وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ 29 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد کرونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 468613

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468613/صدر-ڈونلڈ-ٹرمپ-کے-کرونا-وائرس-میں-مبتلا-ہونے-کی-خبر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com