تاریخ شائع کریں2020 8 July گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 468611

امریکہ، عوامی احتجاج کا سلسلہ ریاست جارجیا تک پہنچ گیا،

ریاستی دارالحکومت میں مظاہرین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے نیشنل گارڈز سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ، عوامی احتجاج کا سلسلہ ریاست جارجیا تک پہنچ گیا،
امریکہ میں گذشتہ مہینے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی المناک موت کے بعد احتجاجی مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مختلف ریاستوں سے ہوتا ہوا عوامی احتجاج کا سلسلہ ریاست جارجیا تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاستی دارالحکومت میں مظاہرین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے نیشنل گارڈز سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی چینل رشیا ٹوڈے کے مطابق گورنر برائن کیمپ نے دارالحکومت اٹلانٹا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے نیشنل گارڈز کے ایک ہزار جوان تعیینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

گذشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس کے ریاستی مرکز پر دھاوا بول دیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ اور پرتشدد واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

گورنر نے مظاہرین سے اپیل کی کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ  میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری اور عوامی املاک پر حملے کرنے والوں کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ نمٹایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfycdjyw6dvva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ