QR codeQR code

افغانستان کے مختلف شہروں میں دھماکے/ 33 جاں بحق اور زخمی

8 Jul 2020 گھنٹہ 16:15

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے حکام کا کہنا ہے کہ آج بروز بدھ سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں اس شہر کے پولیس کمانڈر حبیب اللہ اپنے 2 محافظوں کے مارے گئے


افغانستان میں آج الگ الگ شہروں میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جن میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے حکام کا کہنا ہے کہ آج بروز بدھ سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں اس شہر کے پولیس کمانڈر حبیب اللہ اپنے 2 محافظوں کے مارے گئے۔

دوسری جانب آج بدھ کی صبح قندھار کے شہر شاہ ولی کوت کے کمشنر ہاوس میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ 21 زخمی بھی ہوئے۔ اس کے دارالحکومت کابل کے خیر خانہ علاقے میں بھی آج بدھ کی صبح پولیس کی وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ 


خبر کا کوڈ: 468605

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468605/افغانستان-کے-مختلف-شہروں-میں-دھماکے-33-جاں-بحق-اور-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com