تاریخ شائع کریں۱۸ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۱۵
خبر کا کوڈ : 468605

افغانستان کے مختلف شہروں میں دھماکے/ 33 جاں بحق اور زخمی

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے حکام کا کہنا ہے کہ آج بروز بدھ سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں اس شہر کے پولیس کمانڈر حبیب اللہ اپنے 2 محافظوں کے مارے گئے
افغانستان کے مختلف شہروں میں دھماکے/ 33 جاں بحق اور زخمی
افغانستان میں آج الگ الگ شہروں میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جن میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے حکام کا کہنا ہے کہ آج بروز بدھ سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں اس شہر کے پولیس کمانڈر حبیب اللہ اپنے 2 محافظوں کے مارے گئے۔

دوسری جانب آج بدھ کی صبح قندھار کے شہر شاہ ولی کوت کے کمشنر ہاوس میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ 21 زخمی بھی ہوئے۔ اس کے دارالحکومت کابل کے خیر خانہ علاقے میں بھی آج بدھ کی صبح پولیس کی وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ 
http://www.taghribnews.com/vdciuva5wt1aqq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس