تاریخ شائع کریں2020 8 July گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 468603

امریکہ یمن میں دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے

یمن کی عوامی تحریک انصارالله کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں استقامتی محاذ کا مقابلہ کرنے کیلئے دہشتگرد گروہوں کی مدد و حمایت کر کے انھیں طاقتور بنانے کی کوشش رہا ہے
امریکہ یمن میں دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے
یمن کی عوامی تحریک انصارالله کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں استقامتی محاذ کا مقابلہ کرنے کیلئے دہشتگرد گروہوں کی مدد و حمایت کر کے انھیں طاقتور بنانے کی کوشش رہا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار الله کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، استقامتی محاذ کو نقصان پہنچانے کیلئے القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب نے جارحیت شروع کی اور یمن کے عوام صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

محمد البخیتی نے مختلف قسم کے ہتھیار من جملہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے بنانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہم یمن کے اندر ہتھیار بنا رہے ہیں اس لئے ان کی تعداد کے بارے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بھی منگل کے روز کہا تھا کہ ماضی کی نسبت یمن میں فوجی طاقت و توانائی کافی بہتر ہے اور یمن کی فوج کی جانب سے دشمن کے خلاف اچانک ہونے والے حملے بند نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت اور جنگ کے نتیجے میں دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی اس جنگ کے ذریعے، استعفی دے کر ریاض بھاگ جانے والے سابق یمنی صدر منصور ہادی کی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے تھے۔

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgz79twak9334.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ