تاریخ شائع کریں2020 8 July گھنٹہ 15:36
خبر کا کوڈ : 468588

بھارت کورونا سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں
بھارت کورونا سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665 ہونے کے بعد بھارت دنیا بھر میں تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کووڈ-19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665 ہوگئی ہے جب کہ 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میں تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی، ممبئی اور دیگر بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تمام ہی اسپتالوں میں کورونا وارڈز بھر چکے ہیں اور زیادہ تر مریض وینٹی لیٹر نہ ملنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے جب کہ دیہاتوں میں حالت مزید خراب ہے۔  مودی سرکار کورونا وبا سے بھی شکست کھا گئی۔

بھارت میں کورونا وبا کی ابتدا میں ہی اچانک سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا، اندرون ملک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مزدور شہروں میں پھنس گئے تھے اور اپنے گاؤں جانے کے دوران مختلف حادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ 20 مزدور پیدل چلتے چلتے تھک کر پٹری پر سو گئے تھے جنہیں مال بردار ٹرین نے کچل دیا تھا۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار ہے جب کہ برازیل میں 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور 65 ہزار سے زائد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ اب تک اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcivva5vt1aqw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ