QR codeQR code

امریکہ اور اسرائیل، ایران کی ترقی سے تشویش میں مبتلا ہیں

7 Jul 2020 گھنٹہ 10:58

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، ایران کی صلاحیتوں اور ترقی سے تشویش میں مبتلا ہیں اسی لئے وہ ایران کے خلاف صف آراء ہو گئے ہیں


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، ایران کی صلاحیتوں اور ترقی سے تشویش میں مبتلا ہیں اسی لئے وہ ایران کے خلاف صف آراء ہو گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے محکمہ خارجہ کے اعلی عہدیداروں اور سنئیر نائب صدر اسحاق جهانگیری کی موجودگی میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عوام پر بعض ممالک اور غیر ملکی گروہوں کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں کی جانب سے آج تک جتنا دباؤ ایران پر ڈالا جا رہا ہے شاید ہی کسی ملک پر ڈالا گیا ہو۔

اس موقع پر ایران کے سنیئیر نائب صدر اسحاق جهانگیری نےایران کی معیشت کو تباہ کرنے سے متعلق امریکہ کی سازشوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کے علاوہ ایران کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور غیر قانونی پابندیوں کے باوجود ایران اقتصادی حوالے سے نمایاں طور پر پیشرفت کر رہا ہے۔

اس اجلاس میں ایران کے سیاسی امور میں نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ  دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا مقصد جوہری معاہدے کو کسی ایسے معاہدے سے بدلنے کا تھا کہ جو امریکی زعم میں بغیر کسی غلطی کے ہو لیکن اس کی اس پالیسی کے سامنے ہم نے زبردست مزاحمت کی پالیسی اپنائی ۔


خبر کا کوڈ: 468431

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468431/امریکہ-اور-اسرائیل-ایران-کی-ترقی-سے-تشویش-میں-مبتلا-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com