تاریخ شائع کریں2020 7 July گھنٹہ 10:52
خبر کا کوڈ : 468429

ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے
ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ 

دوسری جانب عراق کے صدر برہم صالح، وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں ہشام الہاشمی کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اورر انھیں قرار واقعی سزا دینے پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کل رات ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام کے اختتام کے بعد واپسی پر اپنے گھر کے قریب مسلح دہشتگرد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
https://taghribnews.com/vdcci4q0o2bqe08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ