QR codeQR code

ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

7 Jul 2020 گھنٹہ 10:52

بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے


بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ 

دوسری جانب عراق کے صدر برہم صالح، وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں ہشام الہاشمی کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اورر انھیں قرار واقعی سزا دینے پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ عراق کے معروف تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کل رات ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام کے اختتام کے بعد واپسی پر اپنے گھر کے قریب مسلح دہشتگرد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


خبر کا کوڈ: 468429

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468429/ہشام-الہاشمی-کے-قتل-کی-ذمہ-داری-داعش-نے-قبول-کرلی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com