تاریخ شائع کریں2020 7 July گھنٹہ 10:46
خبر کا کوڈ : 468425

آیت اللہ خامنہ ای کا خط فلسطینی قوم کی آرزوؤں کے لئے ایران کی حمایت ہے

سمعیل رضوان نے عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا خط فلسطینی قوم اور اس کی آرزوؤں کے لئے ایران کی مسلسل تزویراتی حمایت کی غمازی کرتا ہے
آیت اللہ خامنہ ای کا خط فلسطینی قوم کی آرزوؤں کے لئے ایران کی حمایت ہے
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما اسمعیل رضوان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے حماس کو ارسال کئے گئے مکمل حمایت پر مبنی خط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے خط میں فلسطینی قوم اور اس کے مزاحمتی محاذ کی مکمل حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے۔ اسمعیل رضوان نے عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا خط فلسطینی قوم اور اس کی آرزوؤں کے لئے ایران کی مسلسل تزویراتی حمایت کی غمازی کرتا ہے۔

حماس کے مرکزی رہنما اسمعیل رضوان نے المیادین کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم "الحاق" پر مبنی غاصب صیہونی دشمن کے تمام مذموم منصوبوں کی مکمل شکست تک مزاحمت کے رستے پر کاربند رہیں گے۔ اسمعیل رضوان نے کہا کہ ایران کی سیاسی، فوجی اور مادّی حمایت منحوس قابض قوتوں کے ساتھ مقابلے پر گہرے اثرات کی حامل ہے۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ (مسئلۂ فلسطین کی) حمایت پر مبنی ایران کے اصولی موقف نے ہمارے اندر یہ امید استوار کر دی ہے کہ مستقبل ہمارا ہے۔ حماس کے مرکزی رہنما نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ مغربی کنارے پر مزید قبضے کا صیہونی منصوبہ ہرگز عملی جامہ نہیں پہنے گا جبکہ اس سے مقابلے کے تمام رَستے ہماری دسترس میں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcirva5wt1aq52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ