تاریخ شائع کریں۱۷ تير ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۰:۴۱
خبر کا کوڈ : 468422

حزب اللہ لبنان کی جانب سے آیت اللہ سیستانی کی توہین کی مذمت

حزب اللہ لبنان نے سنیچر کے روز ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط میں شائع ہونے والے آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کے ایک اہانت آمیز کارٹون کی سخت مذمت کرتے ہوئے عراق میں اعلیٰ دینی قیادت کی حمایت کا اعلان کیا ہے
حزب اللہ لبنان کی جانب سے آیت اللہ سیستانی کی توہین کی مذمت
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے ایک اخبار کی جانب سے عراق میں اعلیٰ دینی قیادت کی اہانت آمیز کارٹون کی سخت مذمت کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے سنیچر کے روز ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط میں شائع ہونے والے آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کے ایک اہانت آمیز کارٹون کی سخت مذمت کرتے ہوئے عراق میں اعلیٰ دینی قیادت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے اس بیان میں عراق کی دینی قیادت کو ملک کی سلامتی، قومی اتحاد اور سیاسی استحکام کے تحفظ کا عامل بتایا اور زور دے کر کہا ہے آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کے فتوؤں نے عراق کو دہشت گرد گروہ داعش کے چنگل سے آزاد کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گيا ہے کہ عراق کی اعلی دینی قیادت کی اہانت کرنے والا یہ سعودی اخبار اور اس کے اس اقدام کے حامی امت مسلمہ کے دشمنوں بالخصوص امریکہ اور صیہونی حکومت کی خدمت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط نے جمعے کے روز آيۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کا ایک اہانت آمیز کارٹون شائع کیا تھا جس پر عراق کے مختلف سیاسی و سماجی گروہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور مسلسل اس اقدام کی مذمت کر رہے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcf0cdj0w6dvja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس