تاریخ شائع کریں2020 7 July گھنٹہ 10:35
خبر کا کوڈ : 468420

مغربی پٹی کا اسرائیل سے الحاق / فلسطینی حکومت کا خاتمہ یقینی

فلسطین کی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن موسی ابو مرزوق نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پٹی کے بعض علاقوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق سے فلسطینی حکومت کا عملی طور پر خاتمہ ہوجائےگا
مغربی پٹی کا اسرائیل سے الحاق / فلسطینی حکومت کا خاتمہ یقینی
فلسطین کی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پٹی کے بعض علاقوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق سے فلسطینی حکومت کا عملی طور پر خاتمہ ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن موسی ابو مرزوق نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پٹی کے بعض علاقوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق سے فلسطینی حکومت کا عملی طور پر خاتمہ ہوجائےگا۔ فلسطینی رہنما نے کہا کہ اسرائیل کے گھناؤنے منصوبہ کے نتیجے میں مغربی پٹی 7 جداگانہ علاقوں میں تقسیم ہوجائےگی۔

موسی ابومرزوق نے کہا کہ فلسطینی تنظیم حماس،  اسرائیل کی اس گھناؤنی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے بالکل آمادہ ہے ہم فتح تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ، حماس کا قومی مصالحت پر یقین ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ اسرائیل کے اس گھناؤنے منصوبہ کے بعد اسلو معاہد ہ بھی ختم ہوجائے گا اور اس کی فلسطینیوں کے نزدیک کوئي حیثیت باقی نہیں رہےگی۔

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا دم بھرنے والے عرب حکمراں فلسطینیوں کو اسرائیل کا غلام بنانا چاہتے۔ فلسطینی عوام، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کو مردود سمجھتے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات برقرار کرنے والے عرب ممالک  امریکہ اور اسرائیل کے غلام ، مزدور اور نوکر ہیں اور وہ اپنی حکومتوں کو بچانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل  کا ساتھ دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdxj0ozyt09o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ