تاریخ شائع کریں2020 7 July گھنٹہ 10:29
خبر کا کوڈ : 468417

لندن میں یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین نے ’’یمنی عوام کے خلاف جرائم بند کرو بند کرو‘‘ اور ’’یمن کو چھوڑدو چھوڑ دو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر یمنی عوام کی حمایت اور سعودی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے
لندن میں یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ
لندن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سعودی جارحیت کی مذمت کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور یمنی عوام کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے جرائم اور یمن کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اسی طرح یمنی عوام کے خلاف آل سعود حکومت کے انتہائی وحشیانہ جرائم میں برطانیہ اور دیگر ملکوں کی شمولیت اور ان کے کردار پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔

مظاہرین نے ’’یمنی عوام کے خلاف جرائم بند کرو بند کرو‘‘ اور ’’یمن کو چھوڑدو چھوڑ دو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر یمنی عوام کی حمایت اور سعودی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے اخبار ڈیلی ماوریک نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانیہ کی وزارت دفاع کے بیانات کی بنیاد پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کی فضائیہ نے یمن پر وحشیانہ جارحیت و بربریت میں سعودی عرب کی بھرپور مدد کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjvoexauqemxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ